پاکستان
05 اکتوبر ، 2013

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 28ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 28ملزمان گرفتار

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپے اور ٹارگٹڈ کارروائیاں کر کے 28 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاوٴن سے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ جبکہ ڈیفنس،محمود آباد اور بلوچ کالونی میں پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائیاں کر کے 12 مفرور ملزمان سمیت 18 ملزمان کو حراست میں لے لیا ،گرفتار ملزمان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔جبکہ گارڈن کے علاقے سے 8 جواریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزید خبریں :