21 مارچ ، 2012
ممبئی… سب سے خوبصورت اداکارہ کا تاج بالی وڈ اسٹار پریانکا چوپڑا کے سر سج گیا۔ بڑی آنکھوں والی پریانکا کا ڈریسنگ اسٹائل ، ادائیں ، اداکاری اور خوبصورتی ان کے پرستاروں کو بھا گئی۔ ممبئی میں ایک ٹی وی چینل کی جانب سے منعقدہ سروے میں پرستاروں نے ان کے اسٹائل اوراداکاری کی صلاحیتوں کو بہترین قرار دیا ،ایک تقریب میں پریانکا کو سب سے گلیمرس اداکارہ کا تاج پہنایا گیا ،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ انہیں دوبارہ تاج پہنایاجائیگا ،وہ پسندیدگی کی سند دینے پر اپنے پرستاروں کی شکر گزار ہیں ، پریانکا چوپڑا مس انڈیا اور مس ورلڈ کے مقابلے جیت چکی ہیں ۔ پریانکا کہتی ہیں کہ نہ وہ اس شہر کی ہیں اور نہ ہی اس انڈسٹری کی لیکن مداحوں کی محبت نے انہیں یہاں پہنچا دیا۔