پاکستان
07 اکتوبر ، 2013

آواران میں زلزلہ متاثرین کی مشکلات میں کمی نہ آسکی

آواران میں زلزلہ متاثرین کی مشکلات میں کمی نہ آسکی

کوئٹہ…بلوچستان کے ضلع آواران میں زلزلہ متاثرین کی مشکلات میں کمی نہ آسکی ،بنیادی سہولتیں نہ ہونے سے متاثرین کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔13 دن گزر گئے، وہی کھلا آسمان،کھانے کو روٹی نہیں،پینے کو صاف پانی نہیں ،زلزلے سے جن لوگوں کے گھر تباہ ہوئے ،وہ بے بسی سے اپنے گھروں کا ملبہ اٹھا رہے ہیں کچھ اپنے پیاروں کو یاد کر کے آنسو بہا رہے ہیں، ناقص خوراک اور گر د آلود پا نی سے مختلف امراض بھی پھیل رہے ہیں ، مگر علاج کیلئے ادویات نہیں۔زلزلہ متاثرہ علاقوں میں پیچیدگی کے باعث امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے،متاثرین کا شکوہ ہے کہ اْ ن کو امداد فراہم نہیں کی جارہی۔

مزید خبریں :