07 اکتوبر ، 2013
کراچی…کراچی سینٹرل جیل میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر سیکیورٹی کے اقدامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں ۔جیل کے اطراف 2 درجن پولیس چوکیاں بنائی گئی ہیں جبکہ 50 سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں ۔آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سینٹرل جیل میں کالعدم تنظیموں کے ڈیڑھ سو سے زائد ملزمان موجود ہیں ان کی موجودگی کے پیش نظرسینٹرل جیل کے اطراف 2درجن پولیس چوکیاں قائم کی گئی ہیں جبکہ سینٹرل جیل کے اطراف 50 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں اس کے علاوہ جیل کی سیکیورٹی کے اطراف میں 100 اہلکارتعینات ہونگے،اہلکاروں کیلئے 200 بلٹ پروف جیکٹس ،ہتھیار ، ہیلمٹ، جدید میٹل ڈیٹیکٹراور نائٹ ویژن گلاسز بھی منگوائے گئے ہیں۔