07 اکتوبر ، 2013
لاہور…لاہورکے علاقے نواب ٹاوٴن میں جج کے10 سالہ بیٹے سے اتفاقیہ گولی چل گئی،جس کے نتیجہ میں اس کی والدہ جاں بحق ہو گئی۔پولیس کے مطابق نواب ٹاوٴن میں دس سالہ بچے سے گولی چل گئی جس سے بچے کی ماں جاں بحق ہو گئی ۔وقوع کے وقت بچہ بندوق صاف کررہاتھا ۔مرنے والی خاتون کانام آسیہ اوردس سالہ بچے کانام دلباز ہے۔ مقتولہ کے ورثاء کا موقف ہے کہ بچے سے گولی اتفاقیہ چلی،بچے کااس میں کوئی قصور نہیں جبکہمقتولہ کے شوہر ایڈیشنل سیشن جج عارف محمود نے کہا ہے کہ پولیس کارروائی نہیں کراناچاہتے۔