پاکستان
07 اکتوبر ، 2013

ارشد پپو قتل ، ایم این اے شاہجہاں بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد

ارشد پپو قتل ، ایم این اے شاہجہاں بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی …کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ارشد پپو قتل کیس میں پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہجہاں بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد کردی جبکہ مفرور ملزم عْذیر بلوچ سمیت دیگر ملزما ن کو اشتہاری قرار دے دیا گیاہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کوبتایا گیا ارشد پپو کے قتل کے وقت رُکن قومی اسمبلی ملزم شاہجہاں بلوچ سینٹرل جیل میں نہیں بلکہ لیاری جنرل اسپتال میں زیر علاج تھے ،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ارشد پپو کی بیوہ اور بیٹے کے بیان ریکارڈ نہ ہونے تک ملزم شاہ جہاں بلوچ کو ضمانت نہیں مل سکتی ،ضمانت مسترد ہونے پر سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیاجاسکتاہے۔عدالت نے ارشد پپو سمیت تہر ے قتل میں مفرور ملزمان عْذیر بلوچ، بابا لاڈلہ ، زاہد لاڈلہ ، حبیب جان ، فیصل پٹھان ، جان نیازی ، تاج محمد تاجو کواشتہاری قرار دے دیا ۔ عدالت نے گرفتاری کیلئے چھاپوں اور مختیار کارکے ذریعے جائید اد سے متعلق پولیس رپورٹ کے بعدملزمان کو اشتہاری قرار دیا ہے ،19 اکتوبر کو آئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کی جائے گی ،اسی کیس میں ریمانڈ مکمل ہونے پر انسپکٹر جاوید بلوچ کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیاہے۔

مزید خبریں :