پاکستان
07 اکتوبر ، 2013

دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی نہیں ، سید وسیم اختر

دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی نہیں ، سید وسیم اختر

لاہور…جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ کچھ عناصر 40ہزار انسانوں کی ہلاکت اور 100ارب ڈالرکے معاشی نقصان کے باوجود دہشت گردی کی نام نہاد جنگ کو پاکستان کے ساتھ منسلک کرنے پر بضد ہیں۔منصورہ سے جاری بیان میں ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ جنرل کیانی کے بیان کے بعدافواہیں اور گومگوکی کیفیت ختم ہوجانی چاہییں، ملک کوکئی قسم کے سنگین خطرات کا سامنا ہے،را ،موساد اور سی آئی اے نیٹ ورک کھلم کھلا دہشت گردی کی وارداتیں کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری نہیں اُسے فوری خیر باد کہہ دیا جائے ،ان کا کہنا تھا کہ ملک نازک دورسے گزررہا ہے،تمام دینی اور سیاسی جماعتوں کو مثبت کردار اداکرنا ہوگا۔

مزید خبریں :