کھیل
07 اکتوبر ، 2013

نمائشی دنگل میں دوپہلوانوں کی لڑائی، مکالگنے سے ایک پہلوان زخمی

نمائشی دنگل میں دوپہلوانوں کی لڑائی، مکالگنے سے ایک پہلوان زخمی

لاہور…لاہورمیں جاپانی پہلوان محمد حسین انوکی کے اعزاز میں سجائے گئے نمائشی دنگل میں دو پہلوان آپس میں لڑپڑے ۔ ایک دوسرے کی دھکوں اور گھونسوں سے تواضع کی۔ ایک پہلوان ناک پر مکا لگنے سے لہولہان ہو گیا۔ لاہورکے پنجاب اسٹیڈیم میں جاپانی پہلوان محمد حسین انوکی کے جانے کے بعد پہلوان محسن اور طاری کا جوڑپڑا، دونوں پہلوان برابر چھوٹ گئے ، اِسی دوران دونوں پہلوانوں میں جھگڑا ہوگیا۔ دونوں نے ایک دوسرے کو دھکے دیئے اور مکے مارے۔ پہلوانوں کو دیکھ کر اُن کے حامی بھی لڑائی میں کود پڑے، پہلوان محسن کے بھائی نے طاری پہلوان کے بھائی پہلوان عثمان کی ناک پر مکا دے مار ا جس سے عثمان کی ناک سے خون بہنے لگا۔ ریسیکو اہلکار اسے طبی امداد کیلئے اپنے ساتھ لے گئے ، پولیس اور اسپورٹس بورڈ کے حکام نے مداخلت کرکے بیچ بچاوٴ کرادیا۔

مزید خبریں :