پاکستان
20 جنوری ، 2012

سردی کا موسم مارچ کے وسط تک جاری رہنے کا امکان

سردی کا موسم مارچ کے وسط تک جاری رہنے کا امکان

کراچی… محکمہ موسمیات کے مطابق اس مرتبہ موسم سرما کے دورانیے میں اضافہ ہوگا، اور موسم سرما مارچ کے وسط تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات محمد حنیف نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرما اس مرتبہ فروری تک نہیں بلکہ مارچ کے وسط تک جاری رہنے کا امکان ہے،ڈائریکٹرمیٹ محمد حنیف کا کہنا ہے کہ اس بار موسم سرما میں بارشیں دسمبر کی بجائے جنوری کے مہینے میں شروع ہوئیں، ڈائریکٹر میٹ کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت دسمبر اور جنوری میں معمول سے بھی کم رہا،انہوں نے کہا کہ عام طور پر مختلف شہروں میں بارشیں اور برف باری فروری تک جاری رہتی تھی، مگراس مرتبہ طویل رہنے کا امکان ہے۔ملک کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 2 سے چارڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع ہے،ڈایکٹرمیٹ نے کہا کہ اس مرتبہ موسم بہار ایک ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے ،جبکہ موسم گرما بھی طویل رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :