08 اکتوبر ، 2013
کراچی…کراچی کے اہم تجارتی علاقے طارق روڈ پر دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق طارق روڈ اور خالد بن ولید روڈ کے درمیان واقع علامہ اقبال روڈ پر ایک خالی پلاٹ میں سلینڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کی وجہ سے وہاں کھڑے دو ٹرکوں میں آگ لگ گئی۔ واقعے کے بعد فائربریگیڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب کرلیا گیا۔