08 اکتوبر ، 2013
لاہور…تحریکِ انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہناہے کہ الیکشن مان لیے،دھاندلی قبول نہیں کی،کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، قانون کے ذریعے انصاف نہ ملا تو سڑکوں پرنکلیں گے، چیف جسٹس سپریم کورٹ سیاپیل ہے کہ 4حلقوں کی تحقیقات کرائیں،میرے کیس میں الیکشن ٹربیونل کے جج نے استعفیٰ کیوں دیا۔؟پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی میں آصف زرداری کی بہن کو بٹھایا جارہا ہے، اب ملک میں کرپشن کون روکے گا؟ عمران خان کا کہناتھا کہ جوشخص2 نمبر طریقے سے اسمبلی میں پہنچے گا،وہ کیسے کرپشن روکے گا،جمہوریت کی چوری سے بڑا کیس کیا ہو سکتا ہے،انہوں نے کہاکہ ریٹرننگ افسران دھاندلی میں برابرکے شریک تھے،ہمیں کہا گیا تھا کہ 4ماہ میں کیسز سنے جائیں گے، اب 4 ماہ ہونے کو ہیں،موجودہ سسٹم میں صاف اور شفاف بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے، عمران خان نے طاہرالقادری کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کو بڑی غلطی قرار دیا اورکہاکہ طاہرالقادری درست کہتے تھے کہ موجودہ سسٹم کے تحت حقیقی جمہوریت نہیں آسکتی ،انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔