08 اکتوبر ، 2013
نئی دہلی…بھارت نے حسب معمول اپنی غلطیوں اور نا اہلیوں کا ملبہ پاکستان کے سر ڈال دیا۔ بھارتی آرمی چیف نے الزام عائد کیا ہے کہ کیرن سیکٹرمیں دہشت گرد پاکستان کی مدد سے داخل ہوئے مقبوضہ کشمیرکے کیرن سیکٹرمیں دہشت گردوں سے نمٹتے ہوئے 15 روز گزرگئے۔لیکن کوئی خاص کامیابی نہ ہوئی ،تو بھارتی آرمی چیف بکرم سنگھ غصے میں آگئے، اور پاکستان پر الزام دھر دیا، کہتے ہیں کہ مارے گئیایک دہشت گرد کے کپڑوں سے خط ملا ہے ، جس میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں۔بھارتی آرمی چیف نے الزام لگایا کہ اس علاقے میں پاکستان کی مدد کے بغیردہشت گردوں کا داخل ہونا ممکن نہیں۔بکرم سنگھ نے کہا کہ 7 دہشت گرد مارے گئے ہیں ، جن کاتعلق دراندازی کرنے والے40 عسکریت پسندوں کے گروپ سے ہوسکتاہے ۔بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے کیرن اورمڑہل سیکٹروں میں 30 عسکریت پسندوں کی دراندازی کا دعویٰ کیا تھا۔