پاکستان
08 اکتوبر ، 2013

کراچی : سعود آباد،سرجانی ٹاوٴن میں پولیس کارروائی#، 6 ملزمان گرفتار

کراچی : سعود آباد،سرجانی ٹاوٴن میں پولیس کارروائی#، 6 ملزمان گرفتار

کراچی…پولیس نے کراچی کے علاقوں سعود آباد اور سرجانی ٹاوٴن میں کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ اور منشیات برآمدکرلیں۔ پولیس نے سعود آباد میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث تین ملزمان شہزاد افضل ، محمد ثاقب اور محمد ارسلان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے تین ٹی ٹی پستول ، چار چھینے ہوئے موبائل فونز ، اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ اس سے قبل پولیس نے سرجانی ٹاوٴن کے علاقے کنیز فاطمہ سوسائٹی میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا،،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جرائم کی کئی واردتوں میں ملوث تھے،جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

مزید خبریں :