پاکستان
08 اکتوبر ، 2013

بدین میں رینجرز کے چھاپے، باز کے غیر قانونی شکاری گرفتار

بدین میں رینجرز کے چھاپے، باز کے غیر قانونی شکاری گرفتار

بدین…ضلع بدین کی ساحلی پٹی کے مختلف مقامات پر رینجرز اور محکمہ وائلڈ لائف نے چھاپے مار کر تین شکاریوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دس قیمتی باز اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔بدین سمیت زیریں سندھ کی ساحلی پٹی کے مختلف علاقوں میں دو مقامات پر رینجرز اور محکمہ وائلڈ لائف نے اچانک چھاپے مار کرباز کاغیر قانونی شکار کرنے والے تین شکاریوں کو گرفتار کر لیا۔کارروائی کے دوران دس قیمتی باز، جال اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔محکمہ وائلڈ لائف کے انسپکٹر اعجاز نوندانی نے جیو نیوز کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :