پاکستان
20 جنوری ، 2012

وزراء کی عدم موجودگی پر چیئرمین سینیٹ کی برہمی

وزراء کی عدم موجودگی پر چیئرمین سینیٹ کی برہمی

اسلام آباد… سینیٹ میں وزراء کی غیرحاضری پر چیئرمین فاروق ایچ نائیک نے سخت برہمی کا اظہارکیا ہے، ایوان کو بتایاگیاہے کہ پی آئی اے کا روزانہ خسارہ سات کروڑ روپے سے زائد رہا ہے ۔ سینیٹ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوا تو متعلقہ وزراء کے نہ آنے پر چیئرمین برہم ہوگئے ، انہوں نے کہاکہ بہت ہوگیا، اجلاس ایسے نہیں چلتا، ایک دن کے اجلاس پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں، وزراء کے آنے کا کچھ انتظار کروں گا ، وہ نہ آئے تو پھر رولنگ دے دی جائے گی، وزیردفاع نے تحریری جواب میں سینیٹ کو بتایاکہ پی آئی اے کو گزشتہ برس روزانہ 7 کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ ہوا، اس کے جہاز بوڑھے ہوگئے ہیں اس لئے زیادہ خرچ کرتے ہیں،: نئے طیارے لیز پر لے رہے ہیں جس سے صورت حال بہتر ہوجائے گی،وزیرداخلہ رحمان ملک نے ایوان کو بتایاکہ ووٹرلسٹوں کی تیاری کیلئے نادرا کا عملہ دگنا کردیاگیاہے، ریلوے کی حالت زار پر وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے کہاکہ ریلوے کے 494 انجنز میں سے 146 قابل استعمال ہیں، 4 سو انجن دیدیں، پھر خسارہ ہو تو انہیں گلے میں رسی ڈال کر بازاروں میں گھسیٹ لینا۔

مزید خبریں :