پاکستان
21 مارچ ، 2012

وزیر اعظم کو 6 ماہ سے زائد سزا نہیں ہوسکتی، اعتزاز احسن

 وزیر اعظم کو 6 ماہ سے زائد سزا نہیں ہوسکتی، اعتزاز احسن

اسلام آباد … توہین عدالت کیس میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے وکیل چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عدالتی بینچ پر ٹھوس بنیادوں پر اعتراض کئے ہیں جو عدالت کو دیکھنا ہوں گے، ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو چھ ماہ سے زائد سزا نہیں ہوسکتی۔ توہین عدالت کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے بات چیت میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عدالت نے 10 جنوری کے عبوری فیصلے میں قرار دیا تھا کہ وزیر اعظم کو 5 برس یا عمر بھر کیلئے نااہل قرار دیا جاسکتا ہے۔ توقع ہے کہ اس فیصلے پرنظرثانی کی جائے گی۔ آرٹیکل 10 کے آنے سے قانون میں اہم اور بنیادی تبدیلی آئی ہے اور اب فئیر ٹرائل ہر شہری کا بنیادی حق بن گیا ہے۔

مزید خبریں :