21 مارچ ، 2012
نیو یارک…امریکی شہر نیو یارک سٹی میں رات کے وقت چلنے والی ایک ٹرین کے ڈبے میں مسافروں کے آرام کیلئے بستروں کا انتظام کر کے انھیں دورانِ سفرسکون سے سُونے کا موقع فراہم کیا گیا۔یہ سہولت بطور مذاق کی گئی تھی جس میں ایک ٹرین کے ڈبے میں قطار سے تین بستروں کی سہولت فراہم کی گئی جس میں نر م تکیے بھی شامل تھے۔مسافر سفر کے دوران ان بستروں پر لیٹ کر اس سہولت سے مستفید ہوئے اور ڈبے کا ماحول اس انوکھی شرارت کے باعث نہایت خوشگوار بھی ہو گیا۔