پاکستان
20 جنوری ، 2012

فیصل آباد ،شاپنگ سینٹرمیںلگنے والی آگ پر چارگھنٹے بعد قابو لیاگیا

فیصل آباد … فیصل آباد کے علاقے ڈی گراؤنڈ میں شاپنگ سینٹرمیںلگنے والی آگ پر چارگھنٹے بعد قابو لیاگیاہے۔ ڈی گراؤنڈ کے علاقے میں شاپنگ سینٹر کی پہلی منزل میں اچانک آگ لگ گئی جس نے پہلی منزل کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی ہے۔کارروائی میں فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں نے حصہ لیا اور یوں تقریبا چارگھنٹے بعد آگ پر قابو پالیاگیاہے۔شاپنگ سینٹر کے مالک محمد اسلم کے مطابق امدادی کارروائیاں تاخیر سے شروع ہونے پر نقصان زیادہ ہوا۔

مزید خبریں :