21 مارچ ، 2012
کراچی … کراچی کے علاقے صدرمیں پارکنگ پلازہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے، موقع پر موجود افراد نے ایک حملہ آور کو اسلحہ سمیت پکڑکر پولیس کے سپرد کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق نیو ایم اے جناح روڈ پر پارکنگ پلازہ کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے ایک ہائی روف گاڑی کو روکنے کی کوشش کی اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ہائی روف گاڑی میں موجود 5 میں سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک موٹر سائیکل سوار اور ایک راہگیر بھی زخمی ہوگیا، موقع پر موجود افراد نے اویس نامی ایک حملہ آور کو اسلحہ سمیت پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔