پاکستان
21 مارچ ، 2012

کراچی : ملیر کورٹ میں پیشی کیلئے آنیوالے ملزم نے خودکشی کرلی

کراچی … کراچی کی ملیر کورٹ میں پیشی کیلئے آنے والے ملزم نے خودکشی کرلی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ملزم محمد ریاض کو سماعت کیلئے لانڈھی جیل سے ملیر کورٹ لایا گیا تھا جہاں ملزم نے بیت الخلاء میں گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ میت کو قانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 27سالہ محمد ریاض ملیر کا رہائشی تھا، جسے ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :