پاکستان
21 مارچ ، 2012

یاسین ملک میمو کمیشن میں پیشی کیلئے 24 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے

یاسین ملک میمو کمیشن میں پیشی کیلئے 24 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد … جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک میمو کمیشن میں پیشی کیلئے 24 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے۔ پاکستان میں جے کے ایل ایف کے ترجمان کے مطابق میمو کمیشن میں پیش ہونے کی اجازت ملنے پر یاسین ملک 24 مارچ کو پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ وہ منصور اعجاز کے اس بیان پر اپنا موٴقف پیش کریں گے کہ انہوں نے را کے چیف سے ان کی ملاقات کرائی تھی۔ یاسین ملک پہلے ہی اپنے ایک بیان میں منصور اعجاز کے دعوے کو بے بنیاد قرار دے چکے ہیں۔

مزید خبریں :