پاکستان
21 مارچ ، 2012

بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی لائی جائے، وزیراعظم

بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی لائی جائے، وزیراعظم

اسلام آباد … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بجلی اور گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت پانی و بجلی اور پیٹرولیم صورتحال میں بہتری لانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت توانائی کے بحران کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس وزیراعظم ہاوٴس میں ہوا، جس میں وفاقی وزیر پانی و بجلی نوید قمر اور وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے علاوہ وزیر خارجہ اور سینئر حکام شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے کو کم کرنے اور متبادل ذرائع سے توانائی کی ضروریات پوری کرنے پر زور دیا۔

مزید خبریں :