پاکستان
21 مارچ ، 2012

الیکشن کمیشن: ووٹرز لسٹیں آویزاں رکھنے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنیکا فیصلہ

الیکشن کمیشن: ووٹرز لسٹیں آویزاں رکھنے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد … الیکشن کمیشن نے ووٹرز لسٹوں کو ڈسپلے سینٹرز پر آویزاں رکھنے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق یہ فیصلہ سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی درخواست مسترد ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔ ووٹرز لسٹوں کو درستگی کیلئے ملک بھر کے 55 ہزار ڈسپلے سینٹرزمیں 3 ہفتے کیلئے ڈسپلے کیا گیا تھا یہ مرحلہ 20 مارچ کو مکمل ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ اسمبلیوں میں قرار دادوں کی منظوری دی گئی تھی جن میں ووٹرز لسٹیں آویزاں رکھنے کی تاریخ میں توسیع کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے اجازت طلب کی جو نہ ملی۔

مزید خبریں :