21 مارچ ، 2012
کراچی … آصفہ اور بختاور بھٹو زردار ی نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف ان کی والدہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے منصوبے سے آگاہ تھے، انہوں نے خود جائے وقوعہ سے شواہد مٹانے کے احکامات جاری کیے، اب بی بی کو انصاف دینے کا وقت آگیا ہے۔ سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مختصر پیغامات میں پیپلز پارٹی کی شہید رہنما بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو نہ صرف محترمہ کے قتل کے منصوبے کا پتہ تھا بلکہ وہ قتل کے وقت سے بھی بخوبی آگاہ تھے، یہی وجہ ہے کہ پرویز مشرف نے جائے وقوعہ سے شواہد مٹانے کے احکامات خود جاری کیے۔ بختاور بھٹو زردای نے اپنے پیغام میں کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے کہا تھا، جمہویت بہترین انتقام ہے، ہم نے وہی جمہوریت دی، اب وقت ہے کہ انہیں انصاف دیا جائے۔