پاکستان
21 مارچ ، 2012

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرد آلود ہواوٴں کا سلسلہ ختم

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرد آلود ہواوٴں کا سلسلہ ختم

اسلام آباد … ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرد آلود ہواوٴں کا سلسلہ بتدریج ختم ہورہا ہے، تاہم جنوبی پنجاب، بعض بالائی علاقوں اور سکھر ڈویژن میں فضا بددستور گرد آلود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہواوٴں کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے اور فضا بتدریج صاف ہو رہی ہے۔ اسلام آباد میں حد نگاہ ڈیڑھ کلو میٹر، جنوبی پنجاب اور سکھر ڈویژن میں 2 کلومیٹر ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں میں گرد آلود فضا چھٹ جانے کا امکان ہے۔ شمالی بلوچستان میں ایک بار پھر سردی کی لہر لوٹ آئی ہے، قلات منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سرد ترین مقام رہا۔ دالبندین میں درجہ حرارت منفی 4 ، کوئٹہ منفی 3رہا۔ دوسری جانب چھور 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام رہا۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ، پشاور 26 ، لاہور 24 ، اسلام آباد 23 ، کوئٹہ 16 اور مری میں زیادہ سے زیادہ 12 ڈگری رہا۔

مزید خبریں :