21 مارچ ، 2012
اسلام آباد … دفاع پاکستان کونسل نے نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف جمعہ کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈی پی سی کے رہنماوٴں کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی لائن بحال کی گئی تو عوامی طاقت سے اسے روک دیں گے۔ اسلام آباد میں مولانا سمیع الحق، فضل الرحمان خلیل، جنرل (ر) حمید گل اور اعجاز الحق نے مشترکہ نیوز کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ نیٹوسپلائی لائن کی بحالی کیخلاف 27 مارچ کو اسلام آبادمیں پارلیمنٹ ہاوٴس سامنے جبکہ 15 اپریل کو پشاور ،26 اپریل کوئٹہ اور 20 مئی کو مظفر آباد میں احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈرون حملے روکے جائیں اور خارجہ پالیسی تبدیل کی جائے۔ اس موقع پر جماعت الدعوة کے سیاسی امور کے انچارج پروفیسر عبدالرحمان مکی نے کہا کہ اگر این آر او زدہ لوگ حکمران بن سکتے ہیں تو جنرل اشفاق پرویز کیانی کو تو سیع کیوں نہیں مل سکتی؟، تاہم اس پر جنرل (ر) حمید گل نے کہا کہ یہ دفاع پاکستان کو نسل کا موٴقف نہیں۔