21 مارچ ، 2012
لاہور … لاہور بورڈ کی پھرتیوں اور بدحواسیوں کا سلسلہ جاری ہے ، آج بھی نویں کلاس کی طالبہ کا امتحانی سینٹر لڑکوں کیساتھ بنادیا گیا۔ لاہوربورڈ کی اس غلطی پر طالبہ امل اشفاق کے والدین نے شدید احتجاج کیا۔ بورڈ انتظامیہ نے غلطی کا احساس ہونے پر طالبہ کو لاہور گیریژن اسکول کے امتحانی مرکز پر بھجوادیا اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق یہ واقعہ ایک جونیئر کلرک فریاد ڈوگر کی غلطی سے پیش آیا جسے ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے ۔