پاکستان
21 مارچ ، 2012

خط لکھنا باعث ندامت ہے تو صدر زرداری استعفیٰ دیدیں، ارباب خضر حیات

خط لکھنا باعث ندامت ہے تو صدر زرداری استعفیٰ دیدیں، ارباب خضر حیات

پشاور … پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضر حیات کا کہنا ہے کہ غیر ملکی عدالت کو خط لکھنا اگر باعث ندامت ہے تو صدر زرداری کو مستعفی ہوجانا چاہئے۔ جیو نیوز سے گفتگو میں ارباب خضر کا کہنا تھا کہ ملک کے وقار کیلئے صدر کا مستعفی ہونا ضروری ہے تاکہ ان کیخلاف بیرون ملک مقدمات کھولے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم کا یہ بیان کہ وزیر اعظم اور چپراسی میں فرق محسوس نہیں کیا جارہا ، دراصل عدلیہ کے وقار کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو عدلیہ کا مذاق اڑانے کا کوئی اختیار نہیں۔

مزید خبریں :