کھیل
12 اکتوبر ، 2013

جاپان گراں پری: جرمن ڈرائیور ورلڈ ٹائٹل جیتنے کیلئے ایک ریس کی دوری پر

جاپان گراں پری: جرمن ڈرائیور ورلڈ ٹائٹل جیتنے کیلئے ایک ریس کی دوری پر

ٹوکیو…فارمولا ون جاپان گراں پری سیباسچن ویٹل نے پریکٹس سیشن اپنے نام کرلیا،جرمن فارمولا ون کارڈرائیور سیبا سچن ویٹل ورلڈ ٹائٹل جیتنے کیلئے صرف ایک ریس کی دوری پر ہیں،وہ جاپان گراں پری میں فارمولا ون ریس میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔جاپان گراں پری فارمولا ون کارریس میں جرمن ڈرائیور سیباسچن ویٹل نے پریکٹس سیشن میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ 33.852 سیکنڈز میں طے کیا، کل وہ ٹائٹل جیت لیتے ہیں تو ورلڈ چمپئن شپ بھی اپنے نام کرلیں گے۔

مزید خبریں :