پاکستان
15 اکتوبر ، 2013

لندن: دہشتگردی کی منصوبہ بندی کا الزام، پاکستانی سمیت4 افراد گرفتار

لندن: دہشتگردی کی منصوبہ بندی کا الزام، پاکستانی سمیت4 افراد گرفتار

لندن …لندن میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری سمیت چار افراد گرفتار کرلیا ، نوید بلوچ کا تعلق کراچی کے علاقے لیاری سے ہے۔برطانوی میڈیا نے لندن میں اتوار کو حراست میں لیے گئے افراد سے متعلق مزید انکشافات کئے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق حراست میں لیے گئے 4افراد میں سے ایک کاتعلق کراچی سے ہے،پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو پیکہم کے علاقے سے گرفتار کیا گیا،پاکستانی نژاد برطانوی شہری کاتعلق کراچی کے علاقے لیاری سے ہے،چاروں افراد پر برطانیہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا الزام ہے،گرفتارکیے گئے باقی 3 افرادکاتعلق ترکی،آزربائیجان اور الجیریا سے ہے۔

مزید خبریں :