دنیا
20 جنوری ، 2012

بھارتی آرمی چیف کی عمر سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں مسترد

بھارتی آرمی چیف کی عمر سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں مسترد

نئی دہلی… بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی آرمی چیف کی عمر سے متعلق درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کردی۔ بھارتی سپریم کورٹ کا کہناہے درخواست قانون کے تحت قابل سماعت نہیں۔ سپریم کورٹ میں درخواست ایکس سروس مین ایسوسی ایشن نے دائرکی تھی۔ کورٹ نے اس کی کوئی وجہ بیان نہیں کی۔ وی کے سنگھ بھارتی فوج کے پہلے سربراہ ہیں جنہوں نے حکومت کے خلاف کسی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ بھارتی فوج کے ریکارڈ میں جنرل وی کے سنگھ کی پیدائش کی دو تاریخیں ہیں۔ ایک 10 مئی 1950 ہے جبکہ دوسری تاریخ 10 مئی 1951 ہے۔ جنرل سنگھ نے وزارت دفاع سے درخواست کی تھی ان کی عمر میں تصحیح کر لے لیکن ان کی درخواست مسترد کردی گئی تھی۔

مزید خبریں :