پاکستان
20 جنوری ، 2012

آرمی چیف کی ممکنہ برطرفی سے متعلق درخواست ، حکومت سے جواب طلب

آرمی چیف کی ممکنہ برطرفی سے متعلق درخواست ، حکومت سے جواب طلب

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے سیکریٹری دفاع کی برطرفی جیسے کسی اقدام کو آرمی چیف کے خلاف نہ کرنے سے متعلق ایک درخواست پر حکومت سے دو ہفتوں میں باضابطہ جواب طلب کرلیا ہے، چیف جسٹس افتخارچودھری نے ریمارکس میں کہاہے کہ معاملات بہتری کی جانب جانے چاہیئں۔ ایس کے بٹ ایڈووکیٹ نے آرمی چیف کے خلاف کسی بھی اقدام کو نہ کیئے جانے کی آئینی پٹیشن سپریم کورٹ میں دائر کی، اس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ابتدائی سماعت کی ، عدالت کے پوچھنے پر اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق نے کہاکہ حکومت کا آرمی چیف کے خلاف اقدام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اس پر چیف جسٹس نے انہیں کہاکہ حکومت سے ہدایات لیکر 2 ہفتوں میں عدالت کو بتائیں، بعد میں سماعت کو ملتوی کردیا گیا۔

مزید خبریں :