پاکستان
20 جنوری ، 2012

الیکشن چاہے اگلے ماہ ہوں ہم تیار ہیں ،چوہدری شجاعت

الیکشن چاہے اگلے ماہ ہوں ہم تیار ہیں ،چوہدری شجاعت

سکھر… ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ قبل ازوقت انتخابات نہیں دیکھ رہے لیکن ایسا ہوبھی سکتاہے۔پیپلزپارٹی سے انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔ پیرپگاراکی تعزیت کے لئے پیرجوگوٹھ روانگی سے قبل سکھرائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ متحدہ کے لوگ سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے ساتھ نہیں تھے لیکن رات کے عشائیے میں شریک تھے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن چاہے اگلے ماہ ہوں ہم تیار ہیں ، آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے مسلم لیگ کو یکجا کرنے کے لئے پہلے پیر پگارا کی کون سی بات مانی تھی جو اب مانیں گے۔

مزید خبریں :