کھیل
22 مارچ ، 2012

ایشیا کپ کرکٹ فائنل میں پاکستا ن کو مشکلات کا سامنا

ایشیا کپ کرکٹ فائنل میں پاکستا ن کو مشکلات کا سامنا

ڈھاکا…ایشیا کپ کرکٹ کے فائنل میں پاکستان ٹیم کومشکلات کا سامنا ہے اور اس نے 30 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصا ن پر 111 رنز بنائے ہیں۔ شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں سری لنکن کپتان مشفق الرحیم نے ٹاس جیت کو پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان ٹیم کی بیٹنگ کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور جلد ہی اسے پہلا نقصان ناصر جمشید کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ صرف 9 رنز بناکر مشرفی مرتضیٰ کا شکار بنے۔ محمد یونس صرف ایک رنز بناکر ناظم الحسین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور پر19 رنز تھا۔ کپتان مصباح الحق 13 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ محمد حفیظ نے 87 گیندوں پر 40 رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔مشرفی مرتضیٰ، ناظم الحسین اور عبدالرزاق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :