22 مارچ ، 2012
بیورلی ہلز…این جی ٹی… امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر بیورلی ہلز میں موجودعالمی شہرت یافتہ آنجہانی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی آخری رہائش گاہ کو فروخت کے لئے پیش کر دیا گیا ہے جسکی ابتدائی مالیت23.9 ملین ڈالر مقرر کی گئی ہے ۔ سات بیڈ رومز، مووی تھیٹر،تیرہ باتھ رومزاور ایک بڑے سو ئمنگ پول پر مشتمل قلعہ نما یہ عالیشان گھر سترہ ہزار دو سو اسکوائر فٹ (17,200) پر پھیلا ہوا ہے ۔ وسیع و عریض سبزہ زار میں واقع اس عظیم الشان گھرمیں مائیکل نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے تھے اور یہیں انکی موت واقع ہوئی تھی۔