پاکستان
20 جنوری ، 2012

اقتدارمیں رہ کرکرپشن ختم نہ کرنیوالوں کا کوئی چانس نہیں،وزیراعظم

اقتدارمیں رہ کرکرپشن ختم نہ کرنیوالوں کا کوئی چانس نہیں،وزیراعظم

لاہور… وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ ڈکٹیٹر دس دس سال اقتدار میں رہ کرکرپشن اورمہنگائی ختم کرنے کانعرہ لگانے کے باوجود کچھ بھی نہیں کرسکے اب ان کی واپسی کاکوئی امکان نہیں۔ ان کاکہناہے کہ اپوزیشن اپنا کام کررہی ہے اورجبکہ حکومت عوام کے دئیے ہوئے مینڈیٹ کے مطابق چلے گی۔ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہاکہ کرسی صرف اللہ تعالیٰ کی مضبوط ہوتی ہے۔ہر ادارے کو اپنے دائرہ کار میں رہ کرکام کرنا ہوگا۔ہم نے آئین بحال کرکے اداروں کومضبوط کیا، میراسپریم کورٹ میں پیش ہونا یہ ظاہر کرتاہے کہ ہم عدلیہ کی عزت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیٹوحملے کے بعد سپلائی لائن بند کردی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نیٹوسپلائی کی بحالی کے بارے میں جوفیصلہ ہوگا اس پر عمل کریں گے نہ کہ کسی اورملک کے کہنے پر۔ انہوں نے مزید کہا کہ 3400میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے چھ ماہ میں گیس کے مسئلے کابھی حل ہوجائیگا۔تنقید کرنیوالے جتنے بھی ڈکٹیٹرآئے مہنگائی اورکرپشن ختم نہیں کرسکے، اب ان آمروں کوکوئی یادنہیں کررہا۔ بعد ازاں وزیراعظم نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبات میں میڈل اوراسناد بھی تقسیم کیں۔

مزید خبریں :