22 مارچ ، 2012
ماسکو … روس میں 24 ویں سالانہ فیشن ویک کا ماسکو میں آغاز ہوگیا۔ فیشن ویک کا آغاز روس کی مشہور ڈیزائنر سلاوا زیٹسو کے ڈیزائنز سے کیا گیا۔ 74سالہ ڈیزائنر سلاوا زیٹسو نے اب سے 50 برس قبل فیشن انڈسٹری میں قدم رکھا اور اپنے کام سے خود کو منوایا۔ ان کا فیشن ہاوٴس 30 برس سے کامیابی سے چل رہا ہے۔ سلاوا نے ایسوسی ایشن کے نام سے اپنے ملبوسات کی نئی رینج متعارف کروائی۔ رشیا فیشن ویک 2001ء سے سال میں 2 مرتبہ منعقد کیا جاتا ہے اور دنیا بھر سے ڈیزائنرز اس میں حصہ لینے آتے ہیں۔