20 جنوری ، 2012
لاہور… لاہور کے علاقے شفیق آباد میں دیرینہ دشمنی پر دو بھائیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ شادباغ بھگت پورہ کے رہائشی ارشد اور شہزاد مویشیوں کے بیوپاری تھے۔ دونوں شفیق آباد چراغ پارک میں واقعہ اپنی بھینسوں کے باڑے میں رہتے تھے جہاں جمعہ کے روز نامعلوم افراد نے انہیں سروں میں گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ دوہرے قتل کی واردات کا علم اس وقت ہوا جب مقتولین کی ملازمہ ان کے کمرے میں گئی۔ جائے وقوعہ سے مقتولین کا ملازم بگا غائب ہے۔ ورثا نے الزام لگایا ہے کہ دونوں بھائیوں کو مخالفین شانی اور مانی کے ساتھیوں نے قتل کیا ہے۔