23 مارچ ، 2012
واشنگٹن. . . . .امریکی محکمہ انصاف نے نئی رہنما ہدایات جاری کی ہیں جن کے تحت انسداد دہشت گردی کے اہل کاروں کو مشتبہ افراد سے متعلق اعدادوشمار زیادہ دیر تک اپنے قبضے میں رکھ سکیں گے چاہے ان کے پاس متعلقہ فرد کے بارے میں دہشت گردوں سے کسی تعلق کا ثبوت ہی کیوں نہ ہو۔امریکی محکمہ انصاف نے نئی رہنما ہدایات کے بارے میں سینئیر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نئی ہدایات کے نتیجے میں انسداد دہشت گردی کے قومی مرکز اور دیگر اب ان معلومات کو 5 سال تک اپنے قبضے میں رکھ سکیں گے جبکہ ابھی ان اداروں کو کسی بھی امریکی شہری یا رہائشی کے بارے میں معلومات کو ضائع کرنا پڑتا ہے جب تک کہ ان کے پاس کوئی واضح ثبوت نہ ہو۔ اوباما انتظامیہ نے دہشت گردی کے خلاف ڈروں حملوں میں اضافہ کیا ہے جبکہ لا تعداد مشتبہ افراد کے خلا ف مقدمات میں تفتیش جاری ہے۔ نئے قوانین کے بارے میں نجی زندگی میں مداخلت کے مخالف رہنماوٴں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آسکتا ہے۔