23 فروری ، 2025
ایران کے نائب صدر جواد ظریف نے پاکستان کو ایک اہم پڑوسی ملک قرار دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جواد ظریف کی پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو سے تہران میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں معیشت، سکیورٹی اور ملٹری ڈومین سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے امور پر بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر نائب صدر نے پاکستان کو ایک اہم پڑوسی ملک قرار دیتے ہوئےکہا کہ ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے کہ تعلقات مزید بہتر ہوں جب کہ پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو کا بھی کہنا تھا کہ دوطرفہ تعاون میں اضافہ انتہائی اہم ہے۔