23 مارچ ، 2012
میکسیکو سٹی…پانی کے عالمی دن کے موقع پرمیکسیکو میں دریاوٴں کی آلودگی کے خلاف انوکھا احتجاج کیاگیا،ماحول کے تحفظ کے لئے کام کرنے والے کارکنوں نے میکسیکو کے سینتاگو دریا میں اتر کر پبلک مہم چلائی جس کا مقصد دریا کے پانی کو فیکڑی کے فضلے سے بچانا تھا۔ان کا کہناتھا کہ دریاوٴں میں آلودگی مقامی ایکو سسٹم اور فارمنگ کمیونٹی کے لیے نقصان دہ ہیں۔حکومتی اعدادوشمار کے مطابق میکسیکو میں قدرتی آبی ذخائر آلودگی کا شکار ہیں۔ گرین پیس 2020 تک ملک میں پانی کی آلودگی ختم کرنا چاہتی ہے۔