10 جنوری ، 2012
پیانگ یانگ …شمالی کوریاآنجہانی رہنما کم جونگ ال کی موت کے بعد تاحال سوگ میں ڈوبا ہوا ہے تاہم جنوبی کوریا میں ایک ایسا شخص موجود ہے جسے کم جونگ کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا ہے۔61سالہ کم یونگ سِک دراصل شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اِل کا ہو بہوہم شکل ہے۔پڑوسی اور حریف ملک کے رہنما سے حد درجہ مماثلت رکھتے کم یونگ سِک کو جنوبی کوریا میں ایک سلیبرٹی کادرجہ حاصل ہے جہاں وہ مختلف اشتہارات،فلموں اور پروگرامز میں شمالی کورین رہنما کی نقالی بخوبی کرتا نظر آتا ہے۔