28 اکتوبر ، 2013
کراچی …کراچی میں حضر ت عبداللہ شاہ غازی کے تین روزہ عرس کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔ عرس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حضرت عبد اللہ شاہ غازی کا شماران مشائخ اسلام میں ہو تا ہے جنہوں نے سندھ دھرتی کے باسیوں کو دائرہ اسلام میں لانے میں اہم کردار ادا کیا۔آپ کا عرس ہرسال 20 سے 22 ذی الاحج کو منایا جا تا ہے جس میں ملک بھرسے عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔عرس کی تقریبات کا آغاز قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے کیا پولیس کے ساتھ مزار انتظامیہ کے رضا کار وں نے بھی سیکیورٹی خدمات انجام دیں ۔حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی اختتامی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے شرکت کی اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔