23 مارچ ، 2012
وانا…جنو بی وزیرستان میں سیکیو رٹی فو رسز کی شدت پسندوں کے خلا ف کا رروا ئی کے دوران بھاری اسلحہ ا ور با رود برآ مد کرلیاگیا۔کارروائی میں دس شدت پسند ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے۔جنو بی وزیرستا ن کے لدھا سب ڈو یڑ ن میں سیکیو رٹی فو رسز کی طرف سے لنڈیسی ،شنکا ئی، کڑمااور داوٴد شا ہی کے علاقوں میں تو پ خا نے اور ہیلی کا پٹر کی مدد سے کا ررو ائی کی جس میں بھاری اسلحہ اور با رود برآمد کیا گیا ،جبکہ جھڑپ میں دس شدت پسند ما رے گئے اور بیس کے قریب زخمی بھی ہو ئے۔اس کا ررو ائی میں سات سیکیو رٹی اہلکا ر زخمی بھی ہو ئے ،برآمد ہو نے والا غیر ملکی جد ید اسلحہ سے متعلق عسکری ذرائع نے بتا یا کہ بین الاقوا می ما رکیٹ میں اس کی ما لیت کروڑوں روپے میں ہے ،جس میں انٹی ائیر کرافٹ گنیں ،مزا ئل اور ہزا روں گو لیا ں بھی شا مل ہیں ،عسکری ذرائع اس کاروائی کو بڑی کا میا بی قرار دے رہے ہیں،جس سے علا قے میں امن کے قیا م میں مدد ملے گی۔