29 اکتوبر ، 2013
سڈنی…آسٹریلوی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ غیراعلانیہ دورہ پر افغانستان پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے آسٹریلوی فوجیوں سے ملاقات کی۔ خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم نے افغانستان سے اپنی فوج کی واپسی کااعلان کردیا، ٹونی ایبٹ کے مطابق افغانستان میں تعینات 1ہزارفوجی کرسمس گھروالوں کیساتھ منائیں گے، افغانستان میں2001 سے اب تک40آسٹریلوی فوجی ہلاک اور 260 زخمی ہوئے۔