دنیا
23 مارچ ، 2012

اقوام متحدہ شام کے مسئلے کا فوری حل چاہتی ہے، بان کی مون

اقوام متحدہ شام کے مسئلے کا فوری حل چاہتی ہے، بان کی مون

سنگاپور … اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے شام کے مسئلے کے فوری حل کیلئے ایک قرار داد منظور کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ شام میں حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان جاری اختلاف جن میں اب تک 40 افراد ہلاک ہو چکے ہیں،اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے بان کی مون کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مسئلے کا فوری حل چاہتی ہے۔ اس بارے میں بان کی مون نے شامی صدر سے اپیل کی کہ وہ کوفی عنان کے مشن کی تکمیل میں اقوام متحدہ کا ساتھ دیں۔

مزید خبریں :