23 مارچ ، 2012
بیجنگ … چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 5 افراد ہلاک اور 17 افراد کان میں ہی پھنس گئے۔ چین کے شہر لیاوٴ ینگ میں واقع کان میں 23 کان کن کام کررہے تھے کہ اچانگ گیس کے اخراج میں تیزی آگئی اور دھماکا ہوگیا۔ ریسکیو ارکان کے مطابق پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کی کوششیں تیزی سے جاری ہیں تاہم ابھی تک پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔ دوسری جانب کان کا مالک واقعے کے بعد روپوش ہوگیا ہے۔