پاکستان
02 نومبر ، 2013

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ کیلئے خان سید سجنا کے نام پر اتفاق

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ کیلئے خان سید سجنا کے نام پر اتفاق

میران شاہ…کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ کیلیے خان سید سجنا کے نام پر اتفاق کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے نئے سربراہ کے انتخاب کیلئے نامعلوم مقام پر اجلاس ہوا جس میں تحریک طالبان پاکستان کے نئے سربراہ کے لیے خان سید،ملا فضل اللہ،عمر خالد خراسانی کے ناموں پر غورکیا گیا تاہم کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ کے لیے خان سید سجنا کے نام پر اتفاق کرلیا گیا۔خان سید سجنا کاتعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔ ذرائعکا کہنا ہے کہ خان سید سجنا کوحکیم اللہ محسودکا دست راست اور قریبی ساتھی سمجھاجاتا ہے۔ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ سخت گیر نہیں ہیں اور پاکستان میں تحریک طالبان کی کارروائیوں کے خلاف ہیں۔

مزید خبریں :