پاکستان
02 نومبر ، 2013

شمالی وزیرستان اور نورستان میں طالبان شوریٰ کے اجلاس جاری

شمالی وزیرستان اور نورستان میں طالبان شوریٰ کے اجلاس جاری

میران شاہ…کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے نئے سربراہ کے انتخاب کیلئے شمالی وزیرستان اور افغانستان کے علاقے نورستان میں طالبان شوریٰ کے اجلاس جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق اب تک دو نام خان سید سجنا اور حافظ سعید خان کے نام زیر غور ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے اجلاس میں اورکزئی، کرم ایجنسی، ٹانک، خیبرایجنسی، بنوں کے رہنما شریک ہیں جہاں خانسید سجنا کی حمایت کی جارہی ہے جبکہ نورستان کے اجلاس میں مالاکنڈ، سوات، باجوڑ اور مہمند ایجنسی کے رہنما شریک ہیں جہاں خان سید سجنا کی مخالفت ہے۔ ذرائع کے مطابق نورستان میں ہونے والے اجلاس میں افغان انٹیلی جنس کی دلچسپی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ محسود قبائل کا خان سید سجنا مضبوط امیدوار سمجھا جارہا ہے۔

مزید خبریں :