پاکستان
20 جنوری ، 2012

سندھ کی تقسیم اورصوبائی سرحدوں کے آئینی تحفظ کی قرارداد

سندھ کی تقسیم اورصوبائی سرحدوں کے آئینی تحفظ کی قرارداد

کراچی…سندھ اسمبلی میں اسپیکرکی رِٹ کوچیلنج کردیاگیا۔نیشنل پیپلزپارٹی کے رکن مسرورجتوئی نے سندھ کی تقسیم اورصوبائی سرحدوں کو آئینی تحفظ دینے کی قراردادپیش کرنے کی اجازت نہ ملنے کے باوجود قرارداد ایوان میں پڑھ دی۔مسرورجتوئی نے قراردادمیں آئین کے آرٹیکل239کی ذیلی شق 4کا حوالہ دیا۔متن پڑھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین میں سندھ کی سرحدوں کوآئینی تحفظ فراہم کیاگیاہے۔قراردادمیں حکومت سندھ سے سفارش کی گئی کہ وفاقی حکومت،قومی اسمبلی اور دیگر وفاقی اداروں کو واضح کردیں کہ سندھ اسمبلی آئین کے آرٹیکل 239 میں کسی ترمیم کوبرداشت نہیں کیا جائے گا۔ قرارداد پیش کئے جانے کے دوران اوربعد میں اسپیکرسندھ اسمبلی نثار کھوڑوخاموش رہے۔ایوان ڈیسکیں بجنے سے گونج اٹھااوراسپیکر منہ تکتے رہ گئے۔

مزید خبریں :